ایڈہاک ججز کی تقرری کا معاملہ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پیر 14 دسمبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء) سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کا معاملہ ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے اہڈہاک ججز کے معاملے کو جسٹس اعجاز چودھری کی ریٹائرمنٹ پر ہونے والے فل کورٹ ریفرنس میں بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے درج بالا دونوں وکلاء تنظیمیں اپنا اپنا موقف چیف جسٹس پاکستان کے روبرو رکھیں گی ۔

سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ اہڈہاک ججز کے معاملے پر وہ پارلیمانی کمیٹی سے رابطہ کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ملاقات کا وقت بھی مانگ رہے ہیں کوشش ہے کہ اسی ہفتے ملاقات ہو جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں تمام ادارے قانون کے مطابق اپنا کام آگے بڑھائیں اس وقت ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کی بے حد ضرورت ہے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ، خواتین کے حقوق کی عملداری بھی بہت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :