رسالپور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

مقتول کی بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا، آلہ قتل میں استعمال پستول ا ور رسی بھی برآمد، ملزمان نے عدالت میں اعترف جرم کرلیا

اتوار 1 جنوری 2017 13:43

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء)رسالپور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاکر مقتول کی بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا ان سے آلہ قتل میں استعمال پستول ا ور رسی بھی برآمد کی دونوں ملزمان نے عدالت میں اعترف جرم قبول کرلی ۔ اندھے قتل کا کیس ٹریس کرنا ر سالپور پولیس کے لئے ایک چیلنج تھا ۔ جس میں رسالپورپولیس کامیاب ہوگئی ۔ ضلع نو شہرہ سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے تہیہ کررکھا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ جھانزیب خان کی رسالپور میں پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے مطابق یس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ جھانزیب خان کی رسالپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 22-12-16کو حلیمہ بی بی دختر عزت خان ساکن رسالپور گودام کورونہ خیشکی میرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات میں اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ میری بھابی طاہرناز زوجہ ظاہرشاہ اکر میرے کمرے کا دروازہ کھٹکٹایا اور کہا کہ آپ کا بھائی کمرے میں موجود نہیں ہے میں نے فوراََ اپنے چچا یونس کو آوازدی۔

(جاری ہے)

تو اُس نے کہا ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے فا ئرنگ کی آواز سنی ہم لوگ اپنے بھائی ظاہر شاہ کی تلاش میں گھر سے نکلے جب دیکھا تو قریب ہی تاج بادشاہ کی کھیتوں میں میرا بھائی ظاہرشاہ کی قتل شدہ لاش پڑی ہوئی تھی جس سے نامعلوم ملزمان نے میرا بھائی ظاہر شاہ کو پھانسی دیکر بعد میں سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ اندھے قتل کا لگانے کے ڈی پی او نوشہرہ خافظ واحد محمود نے ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں سرکل نوشہر ہ کا ڈی ایس پی رشید اقبال ،ایس ایچ او رسالپو ر سب انسپکٹر اختر نصیر خان ، ایس ایچ او انوسٹی گیشن سب انسپکٹر محمد نواز خان ، ہیڈ کسٹیبل اسد جان ، ہیڈکسٹیبل موسیٰ خان شامل تھے ۔

اور ایک ہفتے کے اندر اندر اندھے قتل کا کیس ٹریس کرنا کا حکم نامہ جاری کردیا ۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر پر تفتیش شروع کردی ۔جس میں مقتول کی بیوی مسماة طاہرہ ناز شامل تفتیش کردی دوران تفتیش مقتول کی بیوی نے سارا راز کھول دیا اور کہا کہ کچھ دن پہلے ہمارے گھر کی بجلی خراب تھی تو میرے شوہر ظاہر شاہ نے بجلی ٹھیک کرنے کے لئے فاروق شاہ کو گھر بھلا یا تو اُس دوران میرے دوستی محمد فاروق ولد مسکین خان ساکن گودام کورونہ خیشکی میرہ سے ہوئی تھی ۔

اور ہم دونوں کی کئی ملاقات کرنے کے بعد ظاہرہ شاہ کو راستے سے ہٹانے کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی اور فاروق نے پسے ہوئے نشے کی گولیا ں دیں دی ۔اور رات کو میں اپنے شوہر کو دودھ میں ملاکر ان کو دے دی ۔جب وہ گہری نیند میں سوگئے تو میں نے فاروق کو گھر بھلا دیا تو فاروق نے اُن کو پھانسی کرنے کے بعد ان کے سر پر گولی ماردی ۔اور بعد میں گھر کے باہر کھیتوں میں پھینک دیا ۔ ٹیم کاروائی کرکے ملزم فاروق کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ د ونوں ملزمان نے عدالت میں ظاہرشاہ کی قتل کی اعترف جرم بھی قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :