بھارت، ریاست بہار میں سزائے عمر قید کے پانچ قیدی جیل توڑ کر فرار

اتوار 1 جنوری 2017 13:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) بھارتی ریاست بہار کی سنٹرل جیل پیوکشار سے سزائے عمر قید کے پانچ قیدی دیوار توڑکر فرار ہو گئے، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی مجسٹریٹ رامان کمار نے بتایا کہ درمیانی شب بارہ سے لیکر تین بجے کے درمیان قیدیوں نے لوہے کے راڈ سے دیوار توڑی اور فرار ہو گئے، سپرٹینڈنٹپولیس اوپیندر راشرما نے بتایا کہ فرار ہونیوالے قیدیوں میں پراجیت سنگھ، گیر دیاری رائے، سونو پانڈے اور دیگر شامل ہیں، ضلعی مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جیل توڑے جانے کی ذمہ داری جیل حکام پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :