نئے سال کا آغاز: وفاقی حکومت کا عوام کو تحفہ ‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

اتوار 1 جنوری 2017 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) نئے سال پر وفاقی حکومت کا عوام کو تحفہ ‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2017 ء کے آغاز پر عوام کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے کی مد میں حکومت چار ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔

پیٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 15 دن کے بعد ہوگا۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ماہ جنوری میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اسحاق ڈار نے مزید کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے سے زائد اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔