اسکاٹ لینڈ : مسلمان ماں ، بیٹی پہلی باحجاب پولیس اہلکار بننے کیلئے تیار

بدھ 25 جنوری 2017 11:20

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء )اسکاٹ لینڈ کی مسلمان ماں اور بیٹی اسکاٹش پولیس کی پہلی باحجاب پولیس اہلکار بننے جارہی ہیں۔اسکاٹ لینڈ کی شفقت اور الینہ رفیع پولیس میں بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد اسکاٹش پولیس کی پہلی باحجاب خواتین اہلکار بن جائیں گی، گذشتہ برس اسکاٹش پولیس میں حجاب پہننے والی خواتین کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ باحجاب خواتین کے پولیس فورس میں آنے سے پولیس میں مختلف اقوام کی نمائندگی ہوگی جو کہ ادارے کی کارکردگی کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :