ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم کو طلب کیا جا سکتا ہے ،جسٹس آصف سعید کھوسہ
وزیر اعظم نواز شریف پر تمام درخواست گزاروں کو جرح کا موقع دیا جائے،وکیل جماعت اسلامی نے دلائل مکمل کر لئے توفیق آصف صاحب آپ نے اپنے موکل جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا ، جسٹس عظمت سعید جماعت اسلامی کے وکیل کے دوران دلائل تحریک انصاف کے رہنماؤں کے قہقے عدالت نے مریم نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان دستخط نہ ہونے پر مسترد کر دیا،مزید سماعت آج پھر ہوگی
بدھ 25 جنوری 2017 11:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)پاناما کیس بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ تمام درخواست گزاروں سننے کے بعد وزیر اعظم کو عدالت میں طلب کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرینگے اگر ضرورت ہوئی تو وزیر اعظم کو ضرور بلائیں گے جبکہ عدالت نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکا تحریری بیان ان کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا،جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ،مزید سماعت آج پھر ہوگی۔
منگل کے روز جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہ میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے پانامہ کیس کی سماعت کی ،جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دلائل کے آغاز میں ظفر علی شاہ کیس کا حوالہ دیا، جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ آپ جس کیس کا حوالہ دے رہے ہیں اس میں خالد انور نواز شریف کے وکیل نہیں تھے،توفیق آصف نے جواب دیا کہ وہ خالد انور کے عدالت میں دیئے گئے دلائل بیان کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کو اسٹیبلش کریں گے کہ مرحوم قانون دان خالد انور نواز شریف کی وکالت کرتے رہے ہیں،توفیق آصف نے کہا کہ ظفر علی شاہ کیس کے فیصلے میں ذکر ہے کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کے تھے،جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے میں لندن فلیٹس کے بارے میں کوئی بات نہیں تھی، عدالت نے فیصلہ میں مبینہ کرپشن کا ذکر کیا، مبینہ کرپشن کو فیصلہ نہیں کہہ سکتے،اس موقع پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف گڈ گورننس میں ناکام ہوئے، آپ نے کیس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، خالد انور نواز شریف کے نہیں درخواست گزار کے وکیل تھے،اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے وکیل جماعت اسلامی توفیق آصف سے کہا کہ وکیل صاحب! آپ کو پتہ ہی نہیں ہے، آپ نے فیصلہ بھی نہیں پڑھا اور حوالہ دے رہے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ نہ آپ نے فائل دیکھی اور نہ فیصلہ پڑھا، وکیل صاحب آپ نے بے بس کر دیا، آپ قانون کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز کر رہے ہیں جس پر توفیق آصف نے کہا کہ مجھے پیراگراف127 پڑھنے کی اجازت دیں، جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو دل کرتا ہے وہ پڑھتے رہیں،وکیل جماعت اسلامی نے جواب دیا کہ خالد انور نے نواز شریف کا دفاع کیا تھا،جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ خالد انور کے پاس نواز شریف کا وکالت نامہ نہیں تھا،جسٹس کھوسہ نے توفیق آصف کو وکیل کی استدعا بنانے کے بجائے عدالت کی فائنڈنگ بتانے کی تاکید کی،جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل کے دوران لندن فلیٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ فلیٹس التوفیق کیس میں گروی رکھے گئے،اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے جماعت اسلامی کے وکیل کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے اپنے موکل کو جتنا نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا،جس پر توفیق آصف نے جواب دیا کہ لگتا ہے آج عدالت مجھے سننا ہی نہیں چاہتی،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہیں تو گیارہ سال تک دلائل دیں لیکن ایک ہی بات بار بار نہ دہرائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک آپ نے جو حوالے دیئے ان کا لندن فلیٹس سے کیا تعلق بنتا ہے،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ ہمیں وہ پڑھانا چاہتے ہیں، جو اس فیصلے میں لکھا ہی نہیں،جبکہ بنچ کے سربراہ جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ آپ جن فلیٹس کا حوالہ دے رہے ہیں اس حوالے سے فیصلے میں کوئی بات نہیں کی گئی،جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم چونکہ جیل میں تھا اسی لیے کسی اور نے ادائیگی کر دی تھی،جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ یہ دلیل دفاع کے وکیل نے دینی تھی آپ نے دے دی،س موقع پر تحریک انصاف کے رہنماوں نے جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل پر قہقہے لگائے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 25 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی، جیل بھیج دیا گیا
-
پاکستانی نژاد ریسلر مصطفیٰ علی کے نام ایک اور اعزاز
-
سر سے خون نکلنے پر گولڈبرگ کا راز افشا ہوگیا
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بھینس کے گوشت کو گدھے اور کتے کا گوشت ثابت کر رہی ہیں،میاں اسلم
-
462ارب کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے ساتھ شریک ملزم اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے جے آئی ٹی کے روبرو سب کچھ اگل دیا
-
قبائلی رہنماکابیٹا تاج اچکزئی زخمی حالت میں بازیاب ،آئی ایس پی آر
-
پرویز خٹک سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات یو ایس اے عبد الله عابد کی ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
لاہور، قبرستان میانی صاحب میں دفنائے گئے مُردوں کے قبروں سے چوری ہونے کے خوفناک انکشاف
-
لاہور،پولیس کارروائی، 22سال قبل ماموں کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
-
سیالکوٹ: ماں کو 2بچوں سمیت زندہ جلا دیا گیا
-
اسلام آباد،لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر دو طلباء گروپوں میں تصادم ، وفاقی اردو یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی
-
پنجاب کی بلوچستان حکومت کو بارشوں کے دوران امدادی کا رروائیوں میں معاونت کی پیشکش
-
وزارت کا وزٹ کرنے کیلئے ”خوبصورت “ کارڈ بھیج دیں،کیپٹن صفدر کی خواہش
-
میٹر وبس بس افتتاح تقریب :جاوید ہاشمی اور رانا ثناء اللہ نیند پوری کرتے رہے
-
امریکی ریاست مینیوسٹا کے گورنر دوران خطاب گر پڑے
-
یمن : پورٹ پر قبضے کیلئے شدید لڑائی ،40افراد ہلاک
-
موصل، ساڑھے سات لاکھ افراد اب بھی داعش کے نرغے میں
-
الباب شامی فورسز کے حوالے نہیں کیا جائے گا، ترکی
-
جرمن شہر بون سے دو مشتبہ شدت پسند گرفتار
-
صومالیہ میں الشباب کا حملہ، پانچ فوج اہلکار ہلاک
-
افغان صوبے زابل میں امریکی فضائی حملہ
-
بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ کی طبیعت اچانک خراب
-
بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز کی عریاں تصاویر شائع ہوگئیں
-
افغان نائب صدر رشید دوستم کو 9محافظین سمیت گرفتار کرنے کا حکم جاری
-
وائٹ ہاوس میں ٹشوپیپرزمفت نہیں، خریدنا پڑتے تھے،اوباما کا انکشا ف
-
بر طا نو ی ملکہ الزبتھ دوم ناقابل یقین اختیارات کی مالک
-
اسکاٹ لینڈ : مسلمان ماں ، بیٹی پہلی باحجاب پولیس اہلکار بننے کیلئے تیار
-
امریکی کمپنی نے ایٹمی بجلی گھر کا ایسا ڈیزائن تیار کرلیا ، 50 میگاواٹ بجلی بناسکے گا
-
عمران کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا ،مسلم لیگ (ن) ترقی کا راستہ روکنے نہیں نیا پاکستان بنانے آئی ہے ،نوازشریف
-
ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم کو طلب کیا جا سکتا ہے ،جسٹس آصف سعید کھوسہ
-
پاکستان کا ایس ایس ایم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف کی قوم کو مبارکباد
-
سپریم کورٹ نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ تیل کی فروخت پر پابندی عائد کردی
-
مغرب سے داخل ہونیوالے بارش کے سسٹم نے ملک کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے لیا
-
حکومت نے اقتدار میں آکر آئی پی پیز کو480ارب روپے دیئے، عمران خان
-
وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی ملاقات
-
دہشتگرد اسلام کا نام لے رہے ہیں اوراسے بدنام کرنیکی کوشش کررہے ہیں، سرتاج عزیز
-
پاک بحریہ کے جناح نیول بیس میں پروقار تقریب کا انعقاد
-
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے دبئی کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کام شروع کردیا
-
سعودی کابینہ کا پارہ چنار میں دہشت گردی پر شدید رد عمل
-
4 ماہ سے بھار ت میں قید 2 کم سن پاکستانی بچوں بارے بھارتی حکام نے تسلیم کیا ہے انہوں نے غلطی سے سرحد پار کی،عبدالباسط
-
طیبہ تشدد کیس ، پولیس نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی
-
ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے کوئلے سے لدا پہلا بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
-
مجھے قتل کردیا گیا تو ذمہ دار نواز ‘ شہباز شریف‘ رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق ہوں گے،شیخ رشید احمد
-
پی آئی اے کے گراوٴنڈ شدہ 6میں سے4اے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ،پروازکیلئے کلیئرقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.