افغان صوبے زابل میں امریکی فضائی حملہ

القاعدہ کے جنگجوؤوں سمیت 31 عسکریت پسند مارے گئے

بدھ 25 جنوری 2017 11:14

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء ) افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کے جنگجوؤں سمیت 31 عسکریت پسند مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق زابل کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع خاکِ افغان میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں پر امریکن سکیورٹی فورسز کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 31 شدت پسند مارے گئے جبکہ 19 جنگجو زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکی فورسز کی جانب سے القاعدہ کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس حملے میں غیر ملکی جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔طالبان سمیت افغان حکومت کے خلاف برسر پیکار کسی بھی جنگجو گروپ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ پیر کے روز بھی افغان سکیورٹی فورسز کے حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کے 21 جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ جنوبی افغانستان میں زابل کو انتہائی غیر مستحکم صوبہ سمجھا جاتا ہے جس کے مختلف اضلاع پر مسلح گروہوں کا قبضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :