چین نیپال میں سرمایہ کاری کرنیوالادنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

6-17کی پہلی ششماہی میں چین نے نیپال میں تقریبا 5 کروڑ 17 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی

پیر 6 فروری 2017 16:12

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء)چین نیپال میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ،مالی سال دو ہزار سولہ سترہ کی پہلی ششماہی میں چین نے نیپال میں تقریبا 5 کروڑ 17 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق نیپال کی وزارت صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتا یا گیا ہے کہ مالی سال دو ہزار سولہ سترہ کی پہلی ششماہی میں نیپال میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا دو تہائی حصہ چین سے آیا ہے،جس کی کل مالیت تقریبا پانچ کروڑ سترہ لاکھ ستر ہزار ڈالرز بنی ہے۔

حالیہ برسوں میں چین نے نیپال میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ میں چین نے نیپال میں پانچ کروڑ چوہتر لاکھ ستر ہزار ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کی ۔چین نیپال میں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے۔