قزاقستان میں روس، ترکی اور ایران کے درمیان شامی جنگ بندی پر مذاکرات

اجلاس میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ اوراردن کے نمائندے بھی شریک ہیں،قزاق وزارت خارجہ کا بیان

پیر 6 فروری 2017 16:33

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء)قزاقستان کے دارالحکومت میں روس، ترکی اور ایران نے شام میں جنگ بندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں مذاکرات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آستانہ میں ہونے والے ان تکنیکی مذاکرات میں اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شریک ہیں، قزاقستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس اجلاس میں پہلی مرتبہ اردن کے نمائندے بھی شریک ہوئے ہیں۔ اس اجلاس کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔