شامی فورسزنے حلب میں داعش کے آخری ٹھکانے کا مکمل محاصرہ کرلیا

علاقے پر قبضے کے لیے ترک، روسی اور شامی دستے باہمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں،شامی آبزرویٹری

پیر 6 فروری 2017 16:33

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء)شامی صوبے حلب میں داعش کے عسکریت پسندوں کے آخری مضبوط گڑھ کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حالات پر نظررکھنی والی کمیٹی شامی آبررویٹری نے بتایا کہ الباب نامی اس شہر کا محاصرہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب اس شہر کی طرف جانے والے سپلائی راستے پر شامی فورسز قبضہ کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق الباب کے جنوب میں حکومتی فورسز ہیں جبکہ اس کے شمال، مشرق شمال اور مغرب میں ترک فورسز اور ان کا ساتھ دینے والے مقامی باغی موجود ہیں۔ اس علاقے پر قبضے کے لیے ترک، روسی اور شامی دستے باہمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔