ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسٹنٹ کی قیمت غیر ملکی ادویات کی طرز پر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

اتھارٹی نے غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے

پیر 6 فروری 2017 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسٹنٹ کی قیمت غیر ملکی ادویات کی طرز پر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسٹنٹ سے متعلق غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹنٹ کی قیمت کا تعین غیر ملکی ادویات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا اور اسٹنٹ رجسٹریشن کی زیر التوائ درخواستوں کو دو روز میں نمٹانے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ اسٹنٹ رجسٹریشن کی نئی درخواستیں بھی طلب کی جائیں گی، جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ امراض قلب کے مریضوں کے لیے اسٹنٹ بھی ادویہ ہے، اسٹنٹ کی قیمت کا تعین غیر ملکی ادویات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کیاجائے گا. -17/--213