کراچی،بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میںنئے عہدیداروں کی منظوری دے دی

منگل 7 فروری 2017 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات اور پارٹی کی سینئر قیادت سے مشورے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی گجرانوالہ ڈویڑن اور اضلاع کی تنظیم نو کے سلسلے میں مندرجہ ذیل نئے عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے گجرانوالہ ڈویڑن صدر: دیوان شمیم جنرل سیکریٹری ملک طاہر،گجرانوالہ ڈسٹرکٹ صدر راؤ محمد اکرام جنرل سیکریٹری ارشاد احمد سندھو،گجرانوالہ سٹی صدر اسداللہ پھاپاجنرل سیکریٹری شیخ محمد اقبال ،حافظ آباد ڈسٹرکٹ صدر ملک وزیر علی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ معراج الدین،گجرات ڈسٹرکٹ صدر: ضیاء محی الدین جنرل سیکریٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر،نارووال ڈسٹرکٹ صدر سید حسنین شاہ جنرل سیکریٹری چودہدی پرویز گجر،منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ صدر ذوالفقار احمد رانجھا جنرل سیکریٹری مرزا جنید اکرام شامل ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے چیئرمین سیکریٹریٹ بلاول ہاوس سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

متعلقہ عنوان :