کراچی، افغان قونصلیٹ میں مبینہ فائرنگ کے واقعہ سے متعلق آئی جی سندھ کا نوٹس

ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری رپورطلب

پیر 6 فروری 2017 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کلفٹن افغان قونصلیٹ میں مبینہ فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تمام تر پولیس کارروائی ودیگر ضروری اقدامات پر مشتمل تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہی.۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایت کی کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد کی فارنزک تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ۔