آئندہ اجلاس میں انتخابات میں اصلاحات کا ترمیمی بل لایا جائے گا، اسحاق ڈار

پوزیشن کے اراکین نے (ترمیمی) کمپنیات بل 2016 ء کو منظور کرکے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے، وزیر خزانہ کی پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو

پیر 6 فروری 2017 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں انتخابات میں اصلاحات کا ترمیمی بل لایا جائے گا اپوزیشن کے اراکین نے (ترمیمی) کمپنیات بل 2016 ء کو منظور کرکے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

32 سال کے بعد اپوزیشن اور حکومت نے اس بل میں ترمیم کرکے اس کو منظور کیا وہ پیر کے روز قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کررہے تھے انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں تمام اراکین کمیٹی نے معاونت کی جس پر ان کا مشکور ہوں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فنانس کمیٹی نے اس کی منظوری میں کردار ادا کیا 32 سال کے بعد ہم نے اس قانون کو تبدیل کی اہم نے سیمینار اور اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کیا تھا تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے مشاورت کی تھی 15 ماہ تک مسلسل جدوجہد کرتے رہے ہیں میں اس کمیٹی کے تمام اراکین کا مشکور ہوں ملک میں کوئی بھی فرد کمپنی بنا سکتا ہے۔

یہ قانون ملک میں تیس سال چل سکتا ہے۔ انتخابات میں ریفارمز کیلئے بھی کام کررہے ہیں آئندہ اجلاس میں ائتخابی اصلاحات میں ترمیم کا بل بھی لے کر آئیں گے انہوں نے کہا کہ یہ 32 سال کے بعد قانون بدلنے جارہا ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :