کراچی،آصف زرداری کے بہنوئی کیخلاف نیب انکوائری بند ، رپورٹ عدالت میں جمع

پیر 6 فروری 2017 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء)آصف زرداری کے بہنوئی میرمنور تالپور کیخلاف نیب انکوائری بند کر دی گئی۔ نیب تفتیشی افسر نے میر منور تالپور کے خلاف انکوائری بند کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

نیب میر منور تالپور کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں میرمنور تالپورر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ میرمنور تالپور کے خلاف انکوائری ختم کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ میرمنور تالپور پر غیر قانونی ملکیت بنانے کا الزام تھا ۔#