چین کے مساج سینٹر میں آگ لگنے سے 18افراد ہلاک

دو گھنٹے کی کوشش کی بعد آگ پر قابو پا لیا گیا،ایک شخص گرفتار،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

پیر 6 فروری 2017 16:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء)چین کے ایک مساج سینٹر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 20افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہو گئے،اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ پولیس نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ صوبے شی جیانگ کے ایک مساج سینٹر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 20افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبے شی جیانگ میں پیش آنے والے اس واقعے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دس ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ دو گھنٹے کی مسلسل کوشش کی بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پولیس نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔