چین ، پانچ سو افراد کی گروپ فوٹوکی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی

بدھ 8 فروری 2017 21:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2017ء)چین میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد افراد نے ایک ساتھ تصویر بنوائی ہے جسے ملک بھر میں کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے جی جیانگ کے گاؤں شیشے میں رین خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد افراد نے تصویروں کی صورت میں اس ملاپ کو ہمیشہ کے لیے امر کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصاویر چینی نئے سال کے موقعے پر لی گئی تھیں جب روایتی طور پر چین میں خاندان ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں۔شیشے نامی گاؤں میں یہ تصاویر ڑینگ لیانگ زونگ نامی فوٹوگرافر نے ایک ڈرون کیمرے کی مدد سے لیں۔۔فوٹوگرافر ڑینگ لیانگ زونگ نے بتایا کہ گذشتہ آٹھ دہائیوں کے وقفے کے بعد اس خاندان کے افراد نے شجرہ نسب کی تجدید دوبارہ شروع کی ہے۔اس تجدید کے بعد خاندان کی سات نسلوں اور مزید دو ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔شجرہ نسب کی تکمیل کے بعد خاندان کے افراد نے خوشی میں ایک بڑی ملاقات کا اہتمام کیا جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سے کئی لوگ بیجنگ، شنگھائی اور تائیوان سے بھی آئے۔