چین میں دو سابق وزراء کو بدعنوانی ثابت ہونے پر سزائوں کا سامنا

بدھ 8 فروری 2017 21:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2017ء)چین میں سابق وزیر برائے عوامی امور لی لیکو اور نائب وزیر تویوپھے کو بدعنوانی کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنا دی گئیں ۔

(جاری ہے)

کمیونسٹ پارٹی آف چین کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں شخصیات نے اپنے اپنے ادارے میں مالیاتی امور میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر نوٹس نہیں لیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان افراد نے اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا نہیں کیں ۔

دونوں افراد کی غفلت کے باعث وزارتمیں بدعنوانی کی شکایات موصول ہوئی ۔دونوں افراد کے خلاف پارٹی قوانین کے مطابق سزائوں کا فیصلہ کیا جائے گا ۔لی لیکو کمیونسٹ پارٹی آف چین کا حصہ رہیں گے تاہم وہ آئندہ دوسال کے لئے اپنے حقوق حاصل کرنے سے محروم رہیں گے اور اس دوران ان پر کڑی نظر رکھی جائے گی جبکہ نائب وزیر تو یو پھے کو قبل ازوقت ریٹائر کردیا جائیگا۔