تحریک انصاف کا 6مارچ کو لاہور میں کنونشن بلانے کا فیصلہ

بدھ 8 فروری 2017 23:51

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2017ء)پاکستان تحریک انصاف نے 6مارچ کو لاہور میں کنونشن بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنمائوں کا چیئرمین سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں پانامہ لیکس کے حوالے سے پیدا ہونے والے صورتحال اور دیگر امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور میں 6مارچ کو کنونشن بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس میں پنجاب بھر سے کارکن شریک ہوں گے جنہیں تنظیم سازی سے متعلق متحرک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :