براہموس میزائل کروز میزائل کا ہدف 250کلو میٹر کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے، بھارت

میزائل کا نیا ورژن بھی تیار کیا جارہا ہی: دفاعی حکام

جمعرات 16 فروری 2017 21:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) بھارت اپنے شہر تانک براہموس کروز میزائل کی موجودہ رینج 290کلو میٹر سے بڑھاکر 450کلو میٹر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ براہموس کروز میزائل میں صرف ایک سافٹ ویئر تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی جسکے بعد یہ میزائل 450کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکے گا، ریاستی دفاعی ریسرچ اور ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ کرسٹومز نے میڈیا کو بتایا کہ اس میزائل کا تجربہ دس مارچ کو کیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی ریسرچ اور ڈیوپلمنٹ آرگنائزیشن براہموس میزائل کا دوسرا ورژن بھی تیار کر ہی ہے، جسکی رینج 800کلو میٹر ہوگی، انہوں نے کہا کہ اس میزائل کی آئندہ دو ڈھائی سالوں میں تیاری کا امکان ہے۔

وقار)