حیات آباد پشاور میں عدلیہ کی وین پرخود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا انجن نمبرمل گیا ، سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

جمعرات 16 فروری 2017 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) حیات آباد پشاور میں عدلیہ کی وین پرخود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا انجن نمبرمل گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تفتیشی ذرائع کے مطابق تھانہ حیات آباد میں ہونے والے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا کو تحویل میں لے لیا گیا جسمانی اعضا کو فورنزک لیبارٹری ارسال کردیا گیا حملہ میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا انجن نمبر بھی حاصل کرلیا گیا انجن نمبر کی مزید تصدیق ایکسائز دیپارٹمنٹ سے کی جاری ہیں ، تفتیشی حکام کے مطابق سترہ سالہ حملہ آور کے چہرہ سے شناخت باآسانی کی جاسکتی ہے ، دوسری جانب پولیس زرائع کے مطابق کہ حملہ آور اکیلا نہیں تھا۔

سہولت کار بھی اس کے ساتھ تھے۔ ریکی کے بعدحملہ آور کوگاڑی کے راستے میں چھوڑا گیا۔ تفتیشی زرائع کے مطابق حملہ اوررنگ روڈ یا ملحقہ قبائلی علاقے سے حیات آباد میں داخل ہوا۔محکمہ انسداددہشتگردی میں دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں دہشتگردی کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :