چین شمالی کوریا کے رہنما کے سوتیلے بڑے بھائی کی موت سے متعلق صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے

کم جونگ نام پیر کو ملائیشیا خرابی طبیعت کی شکایت کے بعد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا

جمعرات 16 فروری 2017 20:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوان نے کہا کہ چین کم جونگ نام کی مبینہ ہلاکت سے متعلق صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ چین اس مسئلے کی کوریج سے باخبر ہے جہاں تک ہمیں علم ہے ،یہ واقعہ ملائیشیا میں پیش آیا ہے ۔ انہوں نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملائیشیا تحقیقات کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک پیپلز ری پبلک کوریا کے سب سے بڑے رہنما کے بڑے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو پیر کو کوالالمپور میں مردہ پایا گیا ہے ، ملائیشیا کی پولیس نے گذشتہ روز کہا کہ ایک خاتون ملزم کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل نمبر 2سے گرفتار کیا گیا ، کم جونگ نام نے وہاں پیر کو خرابی طبیعت کے بعد مدد کی درخواست کی تھی ، وہ ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ملائیشیا کی پولیس کے مطابق ملزمہ جس کے پاس ویتنامی پاسپورٹ ہے کا ایئر پورٹ پر نگران ویڈیو فوٹیج سے شناخت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :