وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

مختلف امور میں جاری تعاون کا جائزہ اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، چوہدری نثار دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،تھاس ڈریو

جمعرات 16 فروری 2017 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کے لئے پرعزم ہے، دہشتگردی کا ناسور علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھاس ڈریو کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف امور میں جاری تعاون کا جائزہ اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، دہشتگردی کا ناسور علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی قوتیں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، مضبوط اور ایمہ جیتی شراکت داری کیسے مل کرکام کیا جائے، دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کی راہ مٰن مسائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، جبکہ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی کی مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :