جنوبی کوریا کی کورین جنگ میں ہلاک ہونے والے چینی سپاہیوں کی باقیات چین کو دینے پر آمادگی

کورین جنگ میں دو لاکھ چینی رضاکار ہلاک ہوئے تھے

جمعرات 16 فروری 2017 22:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء)جنوبی کوریا نی1950میں شمالی کوریا کے خلاف ہونے والی جنگ میں ہلاک ہونے والے مزید چینی سپاہیوں کی باقیات چین کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جمہوریہ کوریا 22مارچ کو مزید 20چینی سپاہیوں کی باقیات چین کے حوالے کرے گا ۔

2014سے اب تک کوریا تقریبا ًجنگ میں مارے جانے والے 541چینی سپاہیوں کی باقیات چین کے حوالے کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سیئول میں منعقدہ اجلاس میں چین اور کوریا نے اس معاہدہ کی تجدید کی کہ کوریا میں مدفون چینی سپاہیوں کی باقیات اپریل میں ہونے والے تہوار سے قبل چین کے سپرد کی جائیں ۔ یہ کام اس سال چوتھی مرتبہ سرانجام دیا جائے گا ۔کینگ شوانگ نے کہا کہ چین اس مسئلہ پر کوریا کیساتھ مذاکرات جاری رکھے گا ۔

یاد رہے چینی عوام نے رضاکارانہ طور پر جنگ میں جنوبی کوریا کے خلاف شمالی کوریا کا ساتھ دیا تھا ،یہ جنگ جنوبی کوریا ،امریکہ اور اقوام متحدہ کی افواج کے خلاف 1950سی1953میں لڑی گئی ۔ اس جنگ میں تقریباً دو لاکھ چینی رضاکار ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر جمہوریہ کوریا میں ہی مدفون ہیں ۔

متعلقہ عنوان :