چین کا غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے مزید مسابقتی فضاء پیدا نے کا اعلان

جمعرات 16 فروری 2017 22:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء)چین نے رواں برس براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے مزید مسابقتی فضاء پیدا نے کا اعلان کردیا ، باوجود اس کے کہ چین میں جنوری 2017کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ۔ چینی وزارت کامرس کے ترجمان سن چی ون کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری 9.2فیصد سالانہ رہی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ جنوری میں یہ سرمایہ کاری 8.1بلین یوئین سالانہ رہی جو کہ پچھلے سال کی نسبت کم ہے ۔ اس پر زیادہ اثر جشن بہاراں کی تعطیلات کے باعث ہوا جبکہ ماہ جنوری میں 35.1فیصد کم ہو کر 53.3بلین یوئین رہی ۔ سرمایہ کاری میں کمی کی بڑی وجہ پراپرٹی کی خریدوفروخت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے درمیان مسابقت کا نہ ہونا بھی قراردیا جا سکتا ہے ۔ ضروری نہیں کہ جنوری کے اعدادوشمار سالانہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو ظاہر کریں ۔سن چی ون کے مطابق

متعلقہ عنوان :