وزیر تجارت کی وزیر ریلوے سے ا فغا ن ٹرانزٹ ٹریڈ اور کوئٹہ زاہدان روٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں ریلوے کو کردار ادا کرنے کی درخواست

جمعرات 16 فروری 2017 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کر کے ا فغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور کوئٹہ زاہدان روٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں ریلوے کو کردار ادا کرنے کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

دونوں وزراء میں ملاقات جمعرات کو ریلوے ہیڈ کوآرٹر میں ہوئی جس میں وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز افغان ترانزٹ ٹریڈ اور کوئٹہ زاہدان روٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرے،ایران سے بینکنگ ایگریمنٹ کے بعد تجارت میں بے حد اضافہ ہو گا،ریلوے کے کرائے کم اور سامان کی ترسیل محفوظ ترین ہے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلویز افغان ترانزٹ ٹریڈ میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،ریلویز پورٹ قاسم تک رسائی رکھتی ہے، کاروباری مواقع ضائع نہیں کریں گے ،ریلوے کا ریونیو 18 ارب کی بجائے 40 ارب سے بھی زائد ہونے جا رہا ہے۔(ار)

متعلقہ عنوان :