شکارپور،دہشت گردی کے واقعات اور جرائم کے روک تھام کے لیے ’’شاہین فورس‘‘ قائم کرلی

ہفتہ 25 فروری 2017 23:01

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء) ایس ایس پی شکارپور کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات اور جرائم کے روک تھام کے لیے ’’شاہین فورس‘‘ قائم کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور ضلع میں دہشتگردی کے واقعات ، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے لیے ایس ایس پی شکارپور ذیشان صدیقی نے ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے " شاہین فورس " قائم کرلی ، گذشتہ روز اس سلسلے میں اپنی آفیس میں پریس کانفرنس کرنے بعد موٹرسائیکلیں اہلکاروں کے حوالے کردی گئی ، موٹرسائیکل پر سوار اہلکار پورے شہر کے اندر ، خصوصی طور پر مساجد ، امام بارگاہوں اور مدارس کے باہر گشت کریں گے جو دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں گے اور فوری طور پر گرفتار کریں گے ، صحافیوں اور فورس کے جوانوں باتیں کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہاکہ آپ کے گشت کرنے سے عوام کو یہ احساس ہو کہ ہمارے مددگار موجود ہیں آپ کو گشت کرتے دیکھ کر عوام کو یہ احساس ہو کہ ہمارے تحفظ کے لیے گلیوں اور بازاروں میں پولیس گشت کررہی ہے ایسا نہ ہو کہ آپ کو دیکھ کر عوام خوفزدہ ہو یا آپ کی شکایاتیں موصول ہوں کہ آپ لوگوں کو خوفزدہ کررہے ہیں اور بے قصول لوگوں کو حراساں کررہے ہیں اگر ایسی شکایات مجھ تک پہنچی تو میں خود آپ کے خلاف سخت کاروائی کروں گا ۔