سی پیک پر بھارتی تحفظات بلاجواز ہیں ، گلوبل ٹائمز

ہفتہ 25 فروری 2017 20:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء) خود مختاری سے متعلق 46ارب ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر چین کے تحفظات بلاجواز ہے ، راہداری منصوبہ ایک بیلٹ ایک روڈ منصوبے کا حصہ ہے جس کا سرکاری نام شاہراہ ریشم منصوبہ ہے، بھارتی حکومت کے اس کے بارے میں تحفظات کا کوئی جواز نہیں ،یہ بات چینی ذرائع ابلاغ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں نئی دہلی سے کہا گیا ہے کہ وہ شاہراہ ریشم منصوبے کے بارے میں معروضی اور عملی نقطہ نظر اختیار کرے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر سے گزر رہا ہے جس سے بھارتی خود مختاری خلاف ورزی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جے شنکر کے بیا ن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ بھارتی تحفظات بلا جواز ہیں ،چین بھارتی خود مختاری کے تحفظات کا احترام کرتا ہے اور ا س کا موقف ہے کہ علاقائی مسائل بہت اہم ہیں لیکن توقع ہے کہ بھارت اس سلسلے میں ایک بیلٹ ایک روڈ تجاویز کے بارے میں معروضی اور زیادہ عملی رویہ اختیار کرے گا۔ اخبار نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مئی میں بیجنگ میں ہونیوالی سلک روڈ کانفرنس میں شرکت کرے تا کہ وہ بھی سی پیک کے معاشی فوائد سے آگاہ ہو سکے اور اسے عظیم تر علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا ایک منصوبہ تصور کرے ،چین کے صدر شی چن پھنگ نے کانفرنس کو آگاہ کیا ہے کہ بیس ممالک کے رہنمائوں نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے تا ہم چینی وزارت خارجہ نے ان کے نام نہیں بتائے، توقع ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرمہ سنگھے بھی کانفرنس میں شریک ہونگے۔

۔

متعلقہ عنوان :