پی ٹی آئی کے کونسلرز کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 25 فروری 2017 21:55

گوجرانوالہ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء)پی ٹی آئی کے کونسلرز نے توفیق بٹ ایم پی اے کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پاسبان کالونی راجکوٹ کے پی ٹی آئی کونسلر دلاور بٹ اور غلام محمد ٹاؤن کے پی ٹی آئی کونسلر راشد ثناء نے گزشتہ روزسینکڑوں لوگوں کے اجتماع میں باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کونسلر ز کا کہنا تھا کہ تو فیق بٹ ایم پی اے کی دن رات محنت ،عوام سے محبت اور پی پی 96میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے متاثر ہو کرمسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ان کی قیادت میں اپنے علاقوں میں بھرپور محنت کرینگے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر اہلیان علاقہ کی بے لوث خدمت کریں گے۔میاں برادران کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی کے دونوں کونسلروں نے اعلان کیا کہ آئندہ الیکشن میں توفیق بٹ کی بھر پور حمایت کریں گے اور بھاری اکثریت سے دوبارہ کامیا ب کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :