بلوچستان حکومت کا سبی میلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 25 فروری 2017 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء)حکومت بلوچستان نے سبی کا سالانہ میلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا ،سبی کا میلہ سہون واقعہ کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا،سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے سہون اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کے سوگ میں 23فروری سے 27فروری تک منعقدکیا جانے والاسبی کا سالانہ میلہ ملتوی کردیا تھا ،سبی میلہ ملتوی کئے جانے کے خلاف سبی کے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا تھا جس پر صوبائی حکومت نے سبی کا سالانہ میلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے متوقع تاریخ دو مارچ سے پانچ مارچ بتائی جارہی ہے تاہم وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے سبی میلے کے حوالے سے حتمی تاریخ طے کریں۔

متعلقہ عنوان :