سانحہ سہون کا ایک اور زخمی چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں دم توڑ گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 23:01

لاڑکانہ۔ 25فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء) سانحہ سہون کا ایک اور زخمی چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیہوہن میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رانی پور کے رہائشی استاد حاجن خاصخیلی کو 9 روز قبل چانڈکا اسپتال کے سرجیکل یونٹ میں داخل کیا گیا جہاں گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے استاد حاجن خاصخیلی دم توڑ گیا جس کی لاش کو بذریعہ ایمبولینس گھر منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں سانحہ سیہون کے 6 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں جبکہ سہون سانحہ کے شہداء کی تعداد 93 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :