چین : ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں دس افراد ہلاک

ہفتہ 25 فروری 2017 20:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء) چین میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے، ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ صوبہ جیانگشی میں واقع ایک ہوٹل میں لگی جسکے نتیجے مین مزدوروں سمیت دس افراد ہلاک جبکہ ایک شخص جان بچانے کی کوشش میں کھڑکی سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہو گیا، آگ لگنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا، پولیس نے سات افراد کو ہراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :