ڈونلڈ ٹرمپ سے پیرو کے صدر کی ملاقات، تجارت اور اقتصادی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 فروری 2017 18:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے پیرو کے ہم منصب پابلو کاچنسکی نے گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں تجارت اور اقتصادی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے پیرو کے ہم منصب پابلو کاچنسکی نے گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

کاچنسکی لاطینی امریکا کے پہلے صدر ہیں، جنہوں نے ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں کاچنسکی نے امریکی صدر پر میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے تناظر میں واضح کیا کہ اقوام کے درمیان رابطے کے لیے پل تعمیر کرنے چاہییں نہ کہ دیواریں۔ پیرو کے صدر نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یہ انتہائی پرخلوص اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔ کاچنسکی کے مطابق اس ملاقات میں تجارت اور اقتصادی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔ کاچنسکی نے امریکی شہریت چھوڑ کر پیرو کا صدر بننے کو ترجیح دی تھی۔

متعلقہ عنوان :