مصری صدر اپریل کے پہلے ہفتے میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

پیر 20 مارچ 2017 16:26

قائرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

مصر کے اخبار الاہرام کے مطابق دونوں صدور اپریل کے پہلے ہفتے میں ملاقات کریں گے اور یہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا 2014ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد واشنگٹن کا پہلا دورہ ہو گا ۔