سعودی عرب سے خیبر پختونخوا کے 150شہریوں ڈی پورٹ

دستاویزات پڑتال کے بعد ڈی پورٹ ہونے والوں کو گھر جانے کی اجازت

پیر 20 مارچ 2017 23:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)سعودی عرب سے خیبر پختونخوا کے 150شہریوں کو ڈی پورٹ کردیاگیا ہے ڈی پورٹ کرنے کے بعد امیگریشن حکام نے دستاویزات پڑتال کے بعد ڈی پورٹ ہونے والوں کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے سعودی عرب سے اب تک خیبر پختونخوا کے ایک ہزار سے زائد افراد کو ڈی پور ٹ کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ ڈویژن ، کوہاٹ ڈویژن ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ڈویژن ، سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے ۔ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے بعض شہریوں کے مطابق ان کے سعودی کمپنیوں کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایا جات بھی ہیں تاہم ان کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئی ہے ۔ جبکہ درجنوں پاکستانی سعودی عرب کے مختلف جیلوں میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :