اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کو موبائل فون سمگل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفی دے دیا

پیر 20 مارچ 2017 16:26

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) عرب اسرائیلی رکن پارلیمنٹ باسل غتاس نے جیل میں فلسطینی قیدیوں کو موبائل فون سمگل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفی دے دیا ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عرب اسرائیلی رکن پارلیمنٹ باسل غتاس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پراسیکیوٹر کے ساتھ ڈیل کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی سزا میں کمی کے بدلے میں مستعفی ہو جائیں گے اورانہیں موبائل فون اور سم کارڈز سمگل کئے ۔غتاس کو10 سال سے زائد قید کا سزا کا سمنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غتاس نے دسمبر میں کٹزیوٹ جیل کا دورہ کیا بعد ازاں تلاشی کے دوران قیدیوں سے 12 موبائل فونز برآمد کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :