سیاہ فام نوجوان سے بدسلوکی پر پیرس میں ہزاروں افراد کا احتجاج

پیر 20 مارچ 2017 17:12

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیاہ فام نوجوان کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے باعث پیرس کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مظاہرین پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔پولیس کی زبردست لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :