جدہ، خواتین کے عدالت میں شرعی لباس کے بغیر آنے پر پابندی عائد

پیر 20 مارچ 2017 16:58

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)سعودی عرب کی جدہ جنرل کورٹ نے سعودی خواتین کو حکم دیا ہے کہ وہ شرعی لباس کے بغیر عدالت میں ہر گز نہ آئیں، قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو احاطہ عدالت میں آنے نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عدالت آنے والی خواتین کو اب مکمل اسلامی حجاب کے ساتھ پروقار لباس میں آنا ہوگا۔ عدالت نے یہ حکم نامہ کئی خواتین کے بے حجاب عدالت پہنچنے پر جاری کیا ہے۔عدالت کے مطابق بعض خواتین زیب و زینت کے ساتھ حجاب کے بغیرغیر مردوں کے سامنے یونہی عدالت چلی آتی ہیں، جس سے فتنے کے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔ یہ پابندی خواتین کے وقار کی حفاظت اور عدلیہ کے احترام کی خاطر لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :