مستعفی ہونے والے مولانا عصمت اللہ بارے میں رپورٹ مولانا فضل الرحمان کو پیش کی گئی

پیر 20 مارچ 2017 23:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)جے یو آئی (ف) سے مستعفی ہونے والے مولانا عصمت اللہ کے بارے میں رپورٹ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پیش کردی گئی ہے۔ مولانا عصمت اللہ کے گزشتہ ہفتے جے یو آئی(ف) سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نے مستعفی ہونے والے مولانا عصمت اللہ کے بارے میں تحقیقات کی انہوں نے کن وجوہات کی بناء پر جے یو آئی سے مستعفی ہو ئے ۔

جے یو آئی(ف) کے ذرائع کے مطابق مولانا عصمت اللہ کے مستعفی ہونے کے بعد اس حوالے سے قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو پیش کردی ہے جے یو آئی (ف) کے مولانا عصمت اللہ ناظم انتخابات بھی تھے ۔ تحقیقات کے دوران یہ معلوم کیا گیا کہ مولانا عصمت اللہ کی جانب سے اپنی پارٹی کے بجائے وزیر اعلیٰ کیو ں استعفیٰ دیا ۔