بھارت کی عدالت نے والدین کو بد تمیز ی کرنے والی بالٖغ اولاد کو گھر سے نکالنے کی اجازت دیدی

پیر 20 مارچ 2017 15:54

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)بھارت کی ایک عدالت نے والدین کو بد تمیز ی کرنے والی بالٖغ اولاد کو گھر سے نکالنے کی اجازت دیدی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ دہلی ہائیکورٹ نے دوبھائیوں کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا ہے۔ان میں سے ایک بھائی پولیس فورس میں ہے اوروہ عادی شرابی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں دونوں بھائیوں نے اپنے والدین کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کو چیلینج کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ والدین نافرمان اور بد تمیز ی کرنے والی بالٖغ اولاد کو گھر سے نکال سکتی ہے اوراس بزرگ شہریوں کے بارے میں پہلے سے ہی قوانین موجود ہیں۔عدالت نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ متعلقہ مکان والدین کے نام ہوں ،اگر وہ کسی ایسے گھر میں ہوں جس کا قبضہ والدین کے پاس ہوں تو وہ اس حق کا استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :