دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 ارب ہو گئی

بدھ 28 جون 2017 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 ارب ہو گئی ، یعنی پوری دنیا کی آبادی کا ہر چوتھا شخص فیس بک صارف ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو مارک زکر برگ نے فیس بک پر لکھا کہ فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب ہوگئی ہے، مارک زکربرگ نے اس سوشل سائٹ کی بنیاد 13سال پہلے رکھی، اکتوبر 2012ء میں فیس بک کے اعلان کیا تھا کہ اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔گزشتہ ماہ فیس بک نے اپنی ویب سائٹ پر مواد کی نگرانی کے لیے 3000اضافی عملہ رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :