بھارت امریکہ کا سچا دوست دونو ں میں سکیورٹی تعاون بہت اہم ہی:امر یکی صدر

بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، ٹرمپ

بدھ 28 جون 2017 14:06

واشنگٹن: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) نریندر مودی کی امریکہ یاترا کے دوران وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے بھارت کو امریکہ کا سچا دوست قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی کا سامنا ہے، بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ نریندر مودی بھی دفاعی تعاون ملنے پر امریکی صدر کے گن گانے لگے۔ افغانستان کے امن پر بھی بات کر ڈالی۔امریکی صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو وائٹ ہاؤس میں عشائیہ بھی دیا۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :