موصل کے شہریوں کی داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید،ہرطرف جشن کا سماں

جگہ جگہ جھولے اور کھانے پینے کی چیزوں سے بچوں کی عید کی خوشیاں دوبالا، بازاروں میں رونقیں لوٹ آئیں

بدھ 28 جون 2017 17:14

موصل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)عراق کے شہر موصل میں شہریوں نے داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید منا ئی ، جگہ جگہ جھولے اور کھانے پینے کی چیزوں سے بچوں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں جبکہ بازاروں میں بھی رونق لگی رہی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر موصل کے باسیوں نے داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید منائی ۔

(جاری ہے)

شہر کی گلیوں میں تین سال بعد عید کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچے کھل کر عید مناتے رہے ۔ جگہ جگہ بچے جھولے جھولتے اور خوشیاں مناتے نظر آئے۔ شہر کے بازاروں میں بھی عید کا جشن نمایاں ہے۔ دوسری جانب ریسٹورنٹس میں بھی لوگوں کا رش لگا رہا جہاں کھانے پینے کے علاوہ لوگ روایتی حقیسے بھی لطف اندوز ہو رتے رہے ۔ خیال رہے گزشتہ سال شروع کیے گئے آپریشن کے بعد داعش اب موصل شہر کی صرف تین کالونیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :