ملک دشمن عناصر فرقہ وارانہ ،لسانی بنیاد پر پراپیگنڈ ے کے ذریعے تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،قوم کو افسوس ناک رجحان کا نوٹس لینا ہوگا ،آرمی چیف ،ہر شہید اور زخمی بغیر کسی فرقے اور زبان سے ماوراء ہمارے لئے برابرہے ،تمام پاکستانی اور مسلمان ہیں ،مکمل طورپر پاکستانی اقلیتوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرتے ہیں ،پارا چنار کے واقعات کے ذمہ دار افراد کوکٹہرے میں لایا جائیگا ،متاثرہ افراد کو بغیر کسی تفریق کے معاوضہ ادا کیا جائیگا ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان

بدھ 28 جون 2017 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستانی عوام کو دہشتگردی کے ذریعے تقسیم کر نے میں ناکامی کے بعد اب فرقہ وارانہ لسانی بنیاد پر پراپیگنڈ ے کے ذریعے ہمیں تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،ْ قوم کو اس افسوس ناک رجحان کا نوٹس لینا ہوگا ،ْہر شہید اور زخمی بغیر کسی فرقے اور زبان سے ماوراء ہمارے لئے برابرہے ،ْ تمام پاکستانی اور مسلمان ہیں ،ْ مکمل طورپر پاکستانی اقلیتوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرتے ہیں ،ْ پارا چنار کے واقعات کے ذمہ دار افراد کوکٹہرے میں لایا جائیگا ،ْ متاثرہ افراد کو بغیر کسی تفریق کے معاوضہ ادا کیا جائیگا ۔

بدھ کو آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں ،ْ ان کے زر خرید اورریاست کے دشمن عناصر کی جانب سے ارادتاً حالیہ دہشتگردی کے واقعات کو فرقہ وارانہ اور لسانی رنگ دینے کی سازشوں کو مانیٹرنگ کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ یہ عناصرپاکستانی عوام کو دہشتگردی کے ذریعے تقسیم کر نے میں ناکامی کے بعد اب فرقہ وارانہ لسانی بنیاد پر پراپیگنڈ ے کے ذریعے ہمیں تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ موجودہ زہریلی مہم جو کہ پاکستان کے دشمنوں نے شروع کی ہے اس کام کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کیا جارہاہے انہوںنے کہاکہ قوم کو اس افسوس ناک رجحان کا نوٹس لینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہر شہید اور زخمی بغیر کسی فرقے اور زبان سے ماوراء ہمارے لئے برابرہے اور کسی کی موت بڑا سانحہ ہوتا ہے ہم تمام پاکستانی اور مسلمان ہیں اور مکمل طورپر پاکستانی اقلیتوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرتے ہیں ۔فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ کئی دنوں سے تمام مکاتب فکر کے علماء سے رابطے میں رہے ہیں اور ان سے جاری اس غلیظ مہم کو شکست دینے کی درخواست کی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پارا چنار کے واقعات کے ذمہ دار افراد کوکٹہرے میں لایا جائیگا اور متاثرہ افراد کو بغیر کسی تفریق کے معاوضہ ادا کیا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقوں میں حالات کو کنٹرول کیا اور کسی کو بھی دوبارہ حالات خراب کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔