ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف

بدھ 28 جون 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میںاس وقت کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں ہے اور کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ بجلی کی پیداوار18 ہزار میگا واٹ پر پہنچ چکی ہے جب کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب15 ہزار 397 میگا واٹ ہے ۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ ملک میںاس وقت کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :