پیپلزپارٹی کا پنجاب بھر میں جلسے ‘جلوسوںاوررریلیوں کا آغاز کر نے کا فیصلہ

چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کی تنظیموں سے صوبے کے دورے کا شیڈول مانگ لیا‘ذرائع

بدھ 28 جون 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) پیپلزپارٹی کا پنجاب بھر میں جلسے ‘جلوسوںاوررریلیوں کا آغاز کر نے کا فیصلہ جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کی تنظیموں سے صوبے کے دورے کا شیڈول مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے حالیہ دورہ لاہور اور ملتان کے دوران پنجاب کے شہر شہر جانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی ہدایت پر وسطی اور جنوبی پنجاب کی قیادت نے شیڈول مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے صدور قمرزمان کائرہ اور مخدوم احمد محمود نے ڈویژنل اور ضلعی صدور سے تاریخیں مانگ لی ہیں۔ ڈویژن اور اضلاع سے آنے والی تاریخوں کی بنیاد پر بلاول بھٹو کے دورے کا شیڈول مرتب کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کا دورہ جولائی میں متوقع ہے، وہ ورکرز کنونشن کے بعد عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں تاریخیں ملنے کے بعد شیڈول کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :