بالائی پنجاب، زیریں سندھ،خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں (آج) اور (کل) شدید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 28 جون 2017 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) محکمہ موسمیات نی( آج ) جمعرات سے ملک بھر میں دور دور تک مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ مون سون کا پیر کے روز سے آغاز ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد، بالائی پنجاب، زیریں سندھ، خیبرپختونخوا ، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں اکثرمقامات پر (آج) جمعرات اور (کل) جمعہ کو شدید بارش کا امکان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقوں خصوصاً خیبرپختونخوا کے برساتی نالوں، پوٹھوہار ریجن، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں سیلاب آسکتا ہے۔ترجمان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی وہ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر چوکس رہیں۔