یمن میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک کر دیئے گئے، یمنی خبر رساں ادارہ

بدھ 28 جون 2017 15:41

صنعائ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) یمن میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک کر دیئے گئے۔ بدھ کو یمن کی خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حجہ کے میدی علاقے میں یمن کی فوج اور رضا کار فورسز نے کئی سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 5 سعودی آلہ کار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس حملے میں سعودی ایجنٹوں کا ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہو گیا۔در ایں اثناء بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے تعز صوبے کے ذھاب شہر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 یمنی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل کو بھی صوبہ تعز کے علاقے وازعیہ پر بھی حملہ کیا تھا جس میں متعدد یمنی شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :