خیبرپختونخوا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 17صنعتی اقتصادی رونز کی تعمیر کا کام جاری

بدھ 28 جون 2017 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) خیبرپختونخوا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 17صنعتی اقتصادی رونز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ زون حطار، رشکئی، غازی، جلوزئی، چترال، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ، بونیر، سوات، گدون ، جہانگیرہ، مانسہرہ، کوہاٹ، بٹگرام اور رسالپور میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ یہ منصوبہ33 ارب روپے کی لاگت سے 2025 ء میں مکمل ہوگا-