بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے کی اہمیت، انڈین فوٹو گرافر کا انوکھا احتجاج

دہلی کے فوٹوگرافر سوجاترو گھوش نے مودی کے شائننگ انڈیا کا چہرہ بے نقاب کر دیا

بدھ 28 جون 2017 13:49

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا شائننگ انڈیا مذاق بن گیا، خواتین سے زیادہ گائے کی اہمیت، بھارتی فوٹوگرافر نے خواتین کو گائے کا ماسک پہنا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ریپ کا ایک واقعہ اور انصاف کے لیے سالہا سال انتظاراور اس کے برعکس اگر کوئی گائے ذبح کر دی جائے تو سخت گیر ہندو گروپ اور گارکشک فورا ہی مشتبہ افراد کو قتل یا پھر مارتے پیٹتے ہیں۔

دہلی کے فوٹوگرافر سوجاترو گھوش نے مودی کے شائننگ انڈیا کا چہرہ بے نقاب کر دیا، خواتین کو گائے کا ماسک پہنا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا اور دنیا کو بتایا کہ بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے کی اہمیت ہے۔گھوش کا کہنا ہے کہ مودی کے دور میں انتہا پسند بے لگام ہوگئے ہیں، اس پراجیکٹ کے بعد انتہا پسند ہندوں کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی ملی ہیں، بھارت میں دو سال کے دوران گائے کے تحفظ کے نام پر ایک درجن سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :